خاتون صحافی نے کیمرہ پر بکری کو اپنا دودھ پلادیا کیونکہ۔۔۔ ہنگامہ برپاہوگیا
لندن(نیوز ڈیسک) فلم اور ٹی وی سے متعلقہ مشہور شخصیات کے سکینڈل سامنے آتے ہی رہتے ہیں مگر برطانوی خاتون صحافی کیٹ گیارا وے کا تو بہت ہی عجیب سکینڈل بن گیا ہے۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ بکری کے بچے کو دودھ پلاتی نظر آتی ہیں۔
کیٹ کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے پرستار حیرت میں مبتلاء ہیں کہ یہ کیا ہوا، جبکہ ان کے ساتھی فنکار اُن کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے، اور کچھ لوگ تو اُن کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کیٹ کا کہنا ہے کہ 2008ء میں ایک ڈاکیومنٹری کے دوران انہوں نے بکری کے بچے کو اپنا دودھ پلایا تھا، اور وہ اسے مذکورہ ڈاکیومنٹری سے متعلقہ ایک سنجیدہ کام قرار دیتی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ چینل فور کے لئے بنائی گئی ایک ڈاکیومنٹری تھی، لیکن اب نجانے کیوں اتنے سال بعد اس بات کو اچھالا جا رہا ہے۔ کیٹ نے اپنے فعل کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’لوگوں نے میرا بہت مذاق اڑایا لیکن انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ جس طرح ہم انسان اپنے بچوں کو بکری کی چھاتی سے دودھ فراہم کر سکتے ہیں اسی طرح بکری کے بچے کو بھی عورت کی چھاتی سے دودھ فراہم کیا جا سکتا ہے۔‘‘