عیدکی خوشیوں میں ہمیں غریب اوردیگر ہم وطنوں کا بھی خیال رکھنا ہے: شہبا زشریف کا عید الاضحی پرپیغام
لاہور (ڈٖیلی پاکستان آن لائن) مسلسم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعلی پنجا ب شہبا زشریف نے کہا ہے کہ عیدکی خوشیوں میں ہمیں غریب اوردیگر ہم وطنوں کا بھی خیال رکھنا ہے،عید الاضحی مسلمانوں میں قربانی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں شہبا ز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عیدقربان ہمیں ایثاراور قربانی کا سبق دیتی ہے، قربانی کا یہ عظیم جذبہ دین اسلام کی میراث ہے، زندگی کے ہرشعبے میں قربانی دینا اہم ہے کیونکہ قربانی کاجذبہ ہمیں انسانیت کے قریب لے کر جاتا ہے جبکہ پاکستان کی تاریخ قربانیوں کی لازوال داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بھی جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانی دے رہے ہیں،جیل میں نوازشریف کا ہردن ایک عظیم جدوجہد کے لیے قربانی ہے، نوازشریف کی قربانی کوعوام قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔