عید کی خوشیوں میں اردگرد کے غرباکو بھی شریک کریں ، وزیرا علیٰ محمود خان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا محمود خان نےکے پی کے اور پاکستانی عوام کے نام پیغام جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا محمود خان نے عید کے موقع پرخیبر پختونخواہ اور پاکستانی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں میں اردگرد کے غرباکو بھی شریک کریں ،عید قربان انسانیت سے محبت اور ایثار کی تجدید کا دن ہے ،حکومتی پالیسیوں سےترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، ذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھ کر قربانی کا جذبہ پیدا کریں ۔
واضح عید الاضحی کے موقع پرامریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو، لندن کے سفیر تھامس ڈریو ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سمیت دیگر رہنماو¿ں نے بھی پیغامات جاری کئے ہیں۔