فواد چوہدری سوہاوا پہنچے تو استقبال کرنے والوں نے ان کے گلے میں ایسی چیز ڈال دی کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

فواد چوہدری سوہاوا پہنچے تو استقبال کرنے والوں نے ان کے گلے میں ایسی چیز ڈال ...
فواد چوہدری سوہاوا پہنچے تو استقبال کرنے والوں نے ان کے گلے میں ایسی چیز ڈال دی کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سوہاوہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سادگی کی باتیں کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ جس کے بارے میں انہوں نے سوچا بھی نہ ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نجی دورے پر سوہاوا پہنچے تو استقبال کرنے والوں نے ان کے گلے میں ڈالروں کے ہار ڈال دیے ،سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک صارف تنویر ختانہ نے فواد چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سوہاوہ میں استقبال، ڈالروں والا ہار پہنایا گیا۔۔۔ پی ٹی آئی نے سادگی کی عظیم مثال رقم کر دی ویلکم ٹو نیا پاکستان۔۔۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ فواد چوہدری کا استقبال کر رہے ہیں اور ان کے گلے میں ڈالروں کا ہار پہنایا جا رہاہے جس پر فواد چوہدری خوش ہو رہے ہیں ۔

واضح رہے انتخابی مہم کے دوران ایک  لیگی کارکن مختلف جلسوں میں ڈالر نچھاور کرتا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی