عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں
عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کہتے ہیں ہر کامیاب شخص کے پیچھے ایک خاتون کا ہاتھ ہوتا ہے اور نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی جہاں 22سالہ جدو جہد نے آج انہیں یہ اعزاز بخشا ہے وہاں ہی ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جن سے وزیراعظم عمران خان مختلف معاملات میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں ۔میڈ یا میں سامنے آنے والے مختلف تبصروں یہ بھی کہا گیا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے عملیات بھی کرتی رہی ہیں ،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی بہت سی غلط عادتوں کو بھی ختم کروانے میں کلیدی کردار ادا کیاہے ۔

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد اب بشریٰ بی بی کی تازہ تصا ویر سامنے آئی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر وزیراعظم ہاوس میں آنے کے بعد لی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بشریٰ بی بی کی عمران خان کے ساتھ بنی گالا میں لی گئی یہ ایک تصویر بہت وائرل ہوئی تھی ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس