ٹرمپ مودی کے انکار کے باوجود ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، وزیر خارجہ

ٹرمپ مودی کے انکار کے باوجود ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، وزیر ...
ٹرمپ مودی کے انکار کے باوجود ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، وزیر خارجہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ 16دن ہوگئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکا سماں ہے ، پتہ نہیں کہ وہاں لوگوں کوکھانامیسر ہے کہ نہیںہے اور حالات کیا ہے ؟انہوں نے کہا کہ کشیدگی کافی بڑھ چکی ہے ، ٹرمپ مودی کے انکار کے باوجود ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 16دن ہوگئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکا سماں ہے ، پتہ نہیں کہ وہاں لوگوں کوکھانامیسر ہے کہ نہیں ہے اور حالات کیا ہے ؟انہوں نے کہا کہ کشیدگی کافی بڑھ چکی ہے ، ٹرمپ مودی کے انکاری ہونے کے باوجود ثالثی کا کردار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی پاکستان تعریف کرتاہے ، بھارت پر اگر کوئی طاقت اثر انداز ہوسکتی ہے تو وہ امریکہ ہے ۔

شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ بھارتی وزیر دفاع نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا تھا کہ بھارت کی آئینی ترمیم کے بعد ہمارے پاس آپشن کیاہیں ؟ ہم معاملے کو سلامتی کونسل میں لے کرگئے ، 15اگست کویوم سیا ہ منایا جس سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اب قانونی آپشن کو استعمال کرنے کیلئے ہم نے اصولی فیصلہ کیاہے کہ اگر ہم عالمی عدالت انصاف میں جاسکتے ہیں توہم نے جانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مذاکرات کی کوئی نیت ہی دکھائی نہیں دے رہی ،ہزاروں کی تعداد میں کشمیری گرفتار ہیں اور ان کو مقبوضہ کشمیر سے باہر شفٹ کیا جارہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سکول کھلے ہیں لیکن کوئی ماں اپنے بچے کو سکول بھیجنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

مزید : قومی


loading...