’پاکستان کے قبضے میں اسرائیل کا کوئی پائلٹ نہیں ہے‘ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی اخبار خود میدان میں آگیا

’پاکستان کے قبضے میں اسرائیل کا کوئی پائلٹ نہیں ہے‘ سوشل میڈیا پر یہ خبر ...
’پاکستان کے قبضے میں اسرائیل کا کوئی پائلٹ نہیں ہے‘ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی اخبار خود میدان میں آگیا

  


تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کا کوئی پائلٹ نہیں ہے اور نہ ہی اخبار نے اس کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر اسرائیلی اخبار ‘ہاریٹز‘ کے فرنٹ پیج کی خبر کا ایک عکس کثیر تعداد میں شیئر کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی پائلٹ کی پاکستان میں موجودگی اور اس کی واپسی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

ہاریٹز نے واضح کیا ہے کہ جس طرح اس خبر کو پیش کیا گیا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے ۔ پاکستان اور انڈیا کے مابین فروری 2019 میں ڈاگ فائٹ ہوئی تھی جس میں بھارتی مگ 21 تباہ اور اس کا پائلٹ گرفتار ہوا تھا۔ جو خبر سوشل میڈیا پر ایڈٹ کرکے شیئر کی جارہی ہے وہ 2014 کی ہے اور اصل سرخی کچھ یوں تھی، “Israeli Pilots and Blind Obedience? That’s Nonsense”(اسرائیلی پائلٹس اور ان کی تابعداری؟ یہ احمقانہ ہے )۔

مزید : بین الاقوامی


loading...