رمضان شوگرملزکیس،شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی آج پیشی

رمضان شوگرملزکیس،شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی آج پیشی
رمضان شوگرملزکیس،شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی آج پیشی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہو گی،شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیش ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہو گی،احتساب عدالت لاہورکے جج نعیم ارشدکیس پرسماعت کریں گے،عدالت نے گواہوں کو طلب کررکھا ہے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردارتاریں لگا کر بند کر رکھا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے،حمزہ شہبازمنی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جبکہ لاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کوضمانت دے رکھی ہے ، رمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازپرفردجرم عائدکی جاچکی ہے،اثاثہ جات کیس میں بھی حمزہ شہبازکی آج احتساب عدالت پیشی ہے، نیب حمزہ شہبازکے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعاکرےگا ،حمزہ شہبازکے وکیل امجدپرویزعدالت میں دلائل دیں گے، تفتیشی افسرمزیدجسمانی ریمانڈکی رپورٹ پیش کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...