نئے مالی سال کا بہترین آغاز،برآمدات ،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،اسد عمر

نئے مالی سال کا بہترین آغاز،برآمدات ،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ...
نئے مالی سال کا بہترین آغاز،برآمدات ،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،اسد عمر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا،نئے مالی سال میں برآمدات ،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصدکمی ہوئی ۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا،نئے مالی سال میں برآمدات ،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصدکمی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک انصاف کو معاشی ورثے میں کیا ملا تھا؟اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے آخری ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...