مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،فائرنگ سے 2 کشمیری شہید،وادی میں مظاہرے شروع،لوگ سڑکوں پر نکل آئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،فائرنگ سے 2 کشمیری ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،فائرنگ سے 2 کشمیری شہید،وادی میں مظاہرے شروع،لوگ سڑکوں پر نکل آئے

  


سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کردیاجس پر وادی میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کرفیوکا 17 واں روز ہے جہاں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا،ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوجیوں نے فائرنگ سے ایک کشمیری شہیدکردیا،مومن گوجری کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا،شہادتوں پر علاقے میں مظاہرے پھوٹ پڑے،مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے قابض فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا اور کشمیریوں پر پیلٹ گنز سے گولیاں برسا دیں جس سے 8 نوجوان زخمی ہو گئے ۔

مزید : قومی /بین الاقوامی


loading...