حمزہ علی عباسی کی شادی کی افواہیں سرگرم،لڑکی کون ہے؟ سوشل میڈیا پر شادی کا مبینہ کارڈ وائر ل ہو گیا

حمزہ علی عباسی کی شادی کی افواہیں سرگرم،لڑکی کون ہے؟ سوشل میڈیا پر شادی کا ...
حمزہ علی عباسی کی شادی کی افواہیں سرگرم،لڑکی کون ہے؟ سوشل میڈیا پر شادی کا مبینہ کارڈ وائر ل ہو گیا

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کے چرچے ابھی تھمے نہیں ہیں کہ پاکستان کے پ±رکشش اور وجیہہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی شادی کی افواہوں نے ہلچل مچادی ہے۔سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق اداکار حمزہ اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ”ورنہ“ میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل ”انا“ میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔اس کے علاوہ نیمل مصور بھی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اداکارہ اور اداکار کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

مزید : تفریح


loading...