آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس ،شہبازشریف بیماری کے باعث پیش نہیں ہوں گے

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس ،شہبازشریف بیماری کے باعث پیش نہیں ہوں گے
آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس ،شہبازشریف بیماری کے باعث پیش نہیں ہوں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت شہبازشریف ٹانگ میں درد کے باعث آج پیش نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی،وکیل شہبازشریف نے ان کی بیماری کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہبازشریف کی کمر اورٹانگ میں سخت تکلیف ہے ، ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو 10 روز کیلئے بیڈریسٹ کا کہا ہے ،ڈاکٹرز کا کہناہے کہ آرام نہیں کرینگے تو شہبازشریف کی حالت مزید خراب ہو جائے گی،عدالت سے استدعا ہے کہ شہبازشریف کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...