مریم نوازکی عدالت سے روانگی کے بعدبدنظمی ،لیگی کارکنوں کو گرفتار کرنے پر کیپٹن صفدر کی پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھین کر حملہ آور ہونے کی کوشش

مریم نوازکی عدالت سے روانگی کے بعدبدنظمی ،لیگی کارکنوں کو گرفتار کرنے پر ...
مریم نوازکی عدالت سے روانگی کے بعدبدنظمی ،لیگی کارکنوں کو گرفتار کرنے پر کیپٹن صفدر کی پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھین کر حملہ آور ہونے کی کوشش

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی احتساب عدالت سے روانگی کے بعد بدنظمی ہو گئی ،کیپٹن صفدر نے لیگی کارکنوں کو گرفتار کرنے پر پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھین کر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت سے روانگی کے بعد بدنظمی ہو گئی جس پر ایس پی سٹی نے لیگی کارکنوں کوگرفتارکرنے کا حکم دیدیا،کیپٹن صفدر نے گرفتار لیگی کارکنوں کو چھڑوانے کی کوشش کی ،کیپٹن صفدرنے پولیس اہلکاروں سے لاٹھی چھین کر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...