تھائی لینڈ نے دو افراد کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ، یہ دونوں کون ہیں؟ جانئے

تھائی لینڈ نے دو افراد کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ، یہ دونوں کون ہیں؟ ...
تھائی لینڈ نے دو افراد کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ، یہ دونوں کون ہیں؟ جانئے

  


 اسلام آباد (صباح نیوز)تھائی لینڈ نے منشیات سمگلرز نعیم اور شاہد کو پاکستان کے حوالہ کر دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں سمگلرز منشیات سمگلنگ کے جرم میں تھائی لینڈ میں قید تھے۔ دونوں ملزمان اپنی باقی ماندہ سزا پاکستان میں پوری کریں گے۔ دونوں ملزمان کو وزارت داخلہ کی درخواست پر تھائی لینڈ نے پاکستان کے حوالہ کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے دونوں ملزمان کواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ کے حوالہ کر دیا جہاں وہ اپنی باقی ماندہ سزا پوری کریں گے۔ دونوں ملزمان کو منشیات اسمگلنگ کے معاملہ پر تھائی لینڈ میں سزا سنائی گئی تھی اور دونوں ملزمان کو باقی ماندہ سزا پاکستان میں مکمل کرنے کے لیے پاکستان واپس لایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...