اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس ،حمزہ شہبازکامزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس ،حمزہ شہبازکامزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور ملزم کو 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کیخلاف اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ،نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،نیب نے ن لیگ کے رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازکے اکاؤنٹ میں لاکھوں ڈالربھجوائے گئے،رقوم ایسے افرادنے بھیجیں جن کے پاسپورٹ تک نہیں،نیب نے کہا کہ راناظہیرفیصل آبادمیں کپڑے کی دکان پرملازم تھا،راناظہیرکاپاسپورٹ نہیں لیکن لندن سے حمزہ کوایک لاکھ ڈالربھجوائے،نیب نے عدالت کو بتایا کہ آفتاب احمداورشاہدرفیق منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ ہیں،عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...