سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، بورڈ نے کیا کام کر دیا؟ حیران کن خبر آ گئی

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، بورڈ نے کیا کام ...
سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، بورڈ نے کیا کام کر دیا؟ حیران کن خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے گیند حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے فیصلے سے قبل حکومتی کلیئرنس کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی خواہش ہے کہ رواں سال اکتوبر میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز میں آئی لینڈرز کی میزبانی کرے جبکہ میریلیبون کرکٹ کلب(ایم سی سی) کی ٹیم کے دورئہ پاکستان کیلئے بھی بات چیت چل رہی ہے۔

گزشتہ دنوں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا ایک سیکیورٹی وفد موہن ڈی سلوا کی سربراہی میں پاکستان آیا جسے کراچی کے بعد لاہور میں بھی حفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا گیا اور اس دوران متعلقہ اداروں کے حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی۔ بعد ازاں ذرائع سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ مثبت ہے تاہم اب سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ رپورٹ پر بات چیت ضرور ہوئی لیکن اسے منظوری کیلئے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہی نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اس لئے بھی تعطل کا شکار ہے کہ بورڈ پاکستان سے کسی بھی قسم کا وعدہ کرنے سے قبل اپنی حکومت کی جانب سے کلیئرنس حاصل کرنے کا منتظر ہے، حکام نے امید ظاہر کی کہ ٹور کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...