آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں فراہم کردہ سہولتوں کا خرچہ کون اٹھائے گا؟تحریری حکم نامہ جاری

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں فراہم کردہ سہولتوں کا خرچہ کون ...
آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں فراہم کردہ سہولتوں کا خرچہ کون اٹھائے گا؟تحریری حکم نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)آصف زرداری اور فریال تالپور کو سرکاری خرچ پر اضافی سہولیات نہیں ملے گی، ملزمان اپنے پیسے خرچ کرکے تمام سہولیات استعمال کر سکتے ہیں، احتساب عدالت نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابقاسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی درخواستوں پر حکم جاری کر دیا ۔جیل کی اے کلاس میں فرنشڈ کمرہ، مشقتی، اے سی، فریج اور اپنا کھانا بنانے کی سہولت سرکاری خرچ پر ہرگز نہیں مل سکتی ، آصف زرداری اور فریال تالپور کی فریاد دو ٹوک مسترد لیکن اپنے خرچ پر جتنی چاہیں موج ماریں۔

 عدالت سے جاری حکم نامے کے مطابق ملزمان اپنے خرچے پر اے سی، فریج، ٹی وی، ریڈیو، مائیکرو ویو اوون، آئی پوڈ ، ٹوسٹر، ککر ، کیتلی، مچھر مار لائٹ، استری، اخبار اور ایک خدمت گار بھی رکھ سکیں گے۔آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں دو مرتبہ اہلخانہ کو ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی جبکہ فریال تالپور کی جانب سے راہداری ریمانڈ پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی درخواست پر عدالت نے متعلقہ فورم سے رجوع کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسپیکر کے پروڈکشن آرڈرز پر جیل حکام اور انتظامیہ فیصلہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -