سی ڈی اے کاحال پہلے بھی براتھااب بھی ویساہے،سپریم کورٹ کے گرینڈحیات ہوٹل سے متعلق نظرثانی درخواست پرریمارکس

سی ڈی اے کاحال پہلے بھی براتھااب بھی ویساہے،سپریم کورٹ کے گرینڈحیات ہوٹل سے ...
سی ڈی اے کاحال پہلے بھی براتھااب بھی ویساہے،سپریم کورٹ کے گرینڈحیات ہوٹل سے متعلق نظرثانی درخواست پرریمارکس

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرینڈحیات ہوٹل سے متعلق نظرثانی درخواست پرکہا ہے کہ تمام نظرثانی درخواستیں ایک ساتھ سنیں گے،سی ڈی اے کاحال پہلے بھی براتھااب بھی ویساہے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں گرینڈحیات ہوٹل سے متعلق نظرثانی درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے کہا کہ تمام نظرثانی درخواستیں ایک ساتھ سنیں گے،سی ڈی اے کاحال پہلے بھی براتھااب بھی ویساہے،وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ نقشے کے مطابق سروس اپارٹمنٹس بیچے نہیں جاسکتے تھے،جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ کیاآپ نے اپارٹمنٹس بیچنے کااختیاردیاتھا؟وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ جونقشہ منظورہواوہ ہوٹل اورسروس اپارٹمنٹس کیلئے تھا،عدالت نے نے استفسار کیا کہ اگرسروس اپارٹمنٹس بیچے جاتے ہیں توکیاکارروائی کی جاسکتی ہے؟وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرسکتا ہے،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الاٹمنٹ کینسل کرنا مستقل حل نہیں،آپ درست بات نہیں کریں گے توکیاہم ڈی چوک بیٹھ جائیں؟آپ نے توہمارے پاؤں میں بیڑیاں ڈال دی ہیں،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ لیز 33 سال کی ہوتی ہے 99 سال کی نہیں،عدالت نے فریقین کونوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...