شہری کومیٹر کی جگہ کتے کی تصویر لگا کر بل بھیج دیا گیا ، یہ تصویر غلطی سے نہیں لگائی کیونکہ۔۔ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

شہری کومیٹر کی جگہ کتے کی تصویر لگا کر بل بھیج دیا گیا ، یہ تصویر غلطی سے نہیں ...
شہری کومیٹر کی جگہ کتے کی تصویر لگا کر بل بھیج دیا گیا ، یہ تصویر غلطی سے نہیں لگائی کیونکہ۔۔ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارف کو بل پر ریڈنگ کی بجائے کتے کی تصویر لگا کر بھیج دیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق ریڈنگ کی جگہ کتے کی تصویر نے نوشہرہ کے رہائشی کو پریشان کر دیا ، ترجمان پیسکو شوکت افضل کے مطابق بل میں نشاندہی گھر کے باہر کتے کی کی گئی ، انہوں نے بتایا کہ کتے کی وجہ سے میٹر ریڈر ریڈنگ نہیں لے سکا ، تصویر رولز کے مطابق لگائی گئی ، دوسری جانب سوئی نادرن گیس نے بھی پیسکو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈنگ کی جگہ دیوار کی تصویر لگا دی س کا بل پشاور کے ایک شہری کو موصول ہو اہے ۔