بھارت پلوامہ ٹوکرناچاہ رہاہے،ترجمان دفتر خارجہ

بھارت پلوامہ ٹوکرناچاہ رہاہے،ترجمان دفتر خارجہ
بھارت پلوامہ ٹوکرناچاہ رہاہے،ترجمان دفتر خارجہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ جموں کشمیرمیں ڈیڑھ کروڑلوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں،بھارتی فوج نے4ہزارس ے زائدلوگوں کوجیلوں میں منتقل کردیاہے،بھارت اس کوپلوامہ ٹوکرناچاہ رہاہے،بھارت معاملے کودہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ساجدمیرکی زیرصدارت قائمہ کمیٹی امورکشمیرکااجلاس ہوا ،ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرحالات بہت کشیدہ ہیں،روزانہ فائرنگ کی جارہی ہے ہمارے جوان شہید ہوئے،پاک فوج نے بھرپورجواب دیا کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل اوراوآئی سی وزرائے خارجہ میں معاملہ اٹھایاجائےگا،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی روشنی میں سفارتی تعلقات محدودکیے،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پرعالمی عدالت انصاف جانےکاحتمی فیصلہ نہیں ہوا،عالمی عدالت انصاف جانے سے متعلق مشاورت جاری ہے،عالمی عدالت انصاف جانےکافیصلہ ہواتوباضابطہ آگاہ کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...