محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، جنید خان نے شاندار اعلان کر دیا، پاکستانی خوش ہو گئے

محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، جنید خان نے شاندار اعلان کر دیا، ...
محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، جنید خان نے شاندار اعلان کر دیا، پاکستانی خوش ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جنید خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں محمد عامر کا خلاءپر کرنے کی ٹھان لی ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں واپسی کی بھرپور کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں جنید خان نے کہا کہ مجھے سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کی پرواہ نہیں کیونکہ میں پہلے بھی اس کے بغیر ملک کی نمائندگی کرچکا ہوں اور اب بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں واپسی ممکن بنانے کی کوشش کروں گا۔
ان کا کہنا تھا یہ بات بھی ذہن میں ہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور وہاب ریاض کی جانب سے بھی یہی راستہ اختیار کئے جانے کاامکان ہے، یوں میرے لئے قومی ٹیم میں واپسی کا اچھا موقع ہے۔سری لنکا سے ہوم ٹیسٹ سیریز کا امکان ہے اور اگر موقع ملا تو اپنی سرزمین پر کھیلنا ایک خوشگوار تجربہ ہوگا۔ پاکستان کرکٹ کیلئے بھی یہ ایک خوش آئند اقدام ہے،اگر کھیلنے کا موقع دیا گیا تو صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل -