ماتحت عدالتیں کس لیے بنائی گئی تھیں،سب کچھ ہم نے کرناہے تونچلی عدالتوں کی کیاضرورت ہے؟چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

ماتحت عدالتیں کس لیے بنائی گئی تھیں،سب کچھ ہم نے کرناہے تونچلی عدالتوں کی ...
ماتحت عدالتیں کس لیے بنائی گئی تھیں،سب کچھ ہم نے کرناہے تونچلی عدالتوں کی کیاضرورت ہے؟چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم سونا عرف سونی کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس آسف سعید کھوسہ نے نچلی عدالتوں سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ میں جوکہاگیاوہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت نہیں ہوا،30 بورپستول سے فائرہوااورملزم سے کارتوس برآمدکیاگیا،یہ باتیں نچلی عدالتوں کو کیوں نظرنہیں آتیں،ماتحت عدالتیں کس لیے بنائی گئی تھیں،سب کچھ ہم نے کرناہے تونچلی عدالتوں کی کیاضرورت ہے؟تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں قتل کیس کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔سونانامی ملزم پر 2004 میں صائمہ اعجازکوقتل کرنے کاالزام تھا ،ہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت عمرقیدمیں تبدیل کردی تھی ۔
چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے نچلی عدالتوں سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ میں جوکہاگیاوہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت نہیں ہوا،30 بورپستول سے فائرہوااورملزم سے کارتوس برآمدکیاگیا،یہ باتیں نچلی عدالتوں کو کیوں نظرنہیں آتیں،ماتحت عدالتیں کس لیے بنائی گئی تھیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سب کچھ ہم نے کرناہے تونچلی عدالتوں کی کیاضرورت ہے؟لگ رہا ہے یہ دن کا واقعہ تھا اوررات کا بنا دیا گیا،سپریم کورٹ نے ملزم کوشک کافائدہ دیتے ہوئے بری کرنےکاحکم دیدیا۔