قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا، وزیرقانون

قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا، وزیرقانون
قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا، وزیرقانون

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے قوانین اب وزارت قانون کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، ایپلی کیشن بھی تیار کر لی جس کا وزیراعظم افتتاح کریں گے۔ قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا ہے جس کی اپوزیشن کے 3 ارکان نے حمایت کی۔ اب دیوانی اور سول مقدمات کے فیصلے سال، ڈیڑھ سال میں ہوا کریں گے۔فروغ نسیم نے کہا کہ 844 قوانین ایپ پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں، وراثتی سرٹیفکیٹ کیلئے 5، 6 سال لگ جاتے ہیں، اب وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا نہایت آسان ہو گا جو صرف 15 روز میں جاری کیا جا سکے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...