پی سی بی نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا

پی سی بی نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا
پی سی بی نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے اگلے سال کیلئے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020ءتک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 5 ہفتوں پر مشتمل دورے کے دوران تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020ءتک لارڈز میں کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020ءتک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست 2020ءتک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 29 اگست 2020ءکو لیڈز میں ہوگا، دوسرا ٹی 20مقابلہ 31 اگست 2020ءکو کارڈیف میں جبکہ تیسرا ٹی 20 میچ 2 ستمبر 2020ءکو ساؤتھمپٹن میں منعقد ہوگا۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کے مطابق سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ناصرف ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا بلکہ آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی، 4 سالوں میں تیسری 2 طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2022ءمیں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے۔ جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل


loading...