”کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں کیونکہ میں نے تو۔۔۔“ مصباح الحق نے واضح اعلان کر دیا

”کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں کیونکہ میں نے تو۔۔۔“ مصباح الحق نے ...
”کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں کیونکہ میں نے تو۔۔۔“ مصباح الحق نے واضح اعلان کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ اور سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دے رہے ہیں تاہم اب تک کی خبریں محض افواہیں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوچنگ کورس کررکھے ہیں البتہ کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں کیونکہ میں نے تو ابھی اس عہدے کیلئے درخواست ہی نہیں دی البتہ اب درخواست دے رہا ہوں البتہ کوچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کرنا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جو لڑکے سینٹرل کنٹریکٹ پر ہیں ان پر زیادہ توجہ ہوتی ہے اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہو۔میری کوشش ہو گی کہ کیمپ سے کھلاڑی بہتر انداز میں خود کو تیار کرسکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی یقینا کپتان کی تبدیلی پر غور کررہا ہوگا اور یہ اختیار کرکٹ بورڈ کے پاس ہیں۔

مزید : کھیل


loading...