بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ پاکستان پہنچ گئیں

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ پاکستان پہنچ گئیں
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ پاکستان پہنچ گئیں

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچیں جہاں سے وہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئیں ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر کی اہلیہ دراصل پاکستان اپنا پیچھے رہ جانے والا سامان لینے آئی ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باعث پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کیا اور بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا جو کہ بھارت واپس جا چکے ہیں جبکہ پاکستان نے اپنے سفیر کو بھی بھارت جانے سے روک دیا تھا ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...