”کوچنگ کیلئے اپلائی کیا تو پہلے یہ کام ضرور کروں گا“ مصباح الحق نے شاندار اعلان کر دیا

”کوچنگ کیلئے اپلائی کیا تو پہلے یہ کام ضرور کروں گا“ مصباح الحق نے شاندار ...
”کوچنگ کیلئے اپلائی کیا تو پہلے یہ کام ضرور کروں گا“ مصباح الحق نے شاندار اعلان کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ اور سابق کپتان مصباح الحق نے ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سے پہلے کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی کوچنگ کیلئے اپلائی کروں گا تو یقینا اس سے پہلے کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لڑکے سینٹرل کنٹریکٹ پر ہیں ان پر زیادہ توجہ ہوتی ہے اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہو۔میری کوشش ہو گی کہ کیمپ سے کھلاڑی بہتر انداز میں خود کو تیار کرسکیں گے۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آپ نے ابھی کوچنگ کیلئے اپلائی بھی نہیں کیا مگر تنقید کا سلسلہ پہلے شروع ہو گیا ہے تو مصباح نے کہا کہ سب چلتا ہے، کچھ لوگ تعریف کرتے ہیں اور کچھ تنقید کرتے ہیں اور کسی بھی شخص کو چاہئے کہ وہ تنقید سے سیکھے اور اپنی خامیوں کو دور کرے۔

مزید : کھیل


loading...