وفاقی وزیر شیریں مزاری نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ...
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر شیریں مزاری نے یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہہنریٹا فور کو خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی اداکارہ ” پریانکا چوپڑا کو بطور” امن سفیر“ کے منصب سے معزول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کا اپنے خط میں کہناتھا کہ نام نہادامن سفیرکی تائیداقوام متحدہ کے اعزازکیخلاف ہے،بھارتی اداکارہ کا بطورامن سفیررویہ خودامن کیخلاف ہے، بھارتی اداکارہ اقوام متحدہ کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی موجب ہے،جنگی جنون میں مبتلااس خاتون کو’’امن سفیر‘‘کے منصب سے معزول کیاجائے، مودی کے نسل کشی منصوبے نے مقبوضہ وادی میں بحرانی کیفیت پیداکی،بھارت آسام میں 40لاکھ مسلمانوں کوشہریت دینے سے انکاری ہے ۔
شیریں مزاری کا کہناتھا کہ بھارت نازی عقوبت خانوں کی طرح مسلمانوں کوحراستی مراکزمیں قیدکررہاہے، قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنزاستعمال کررہی ہیں، بھارتی افواج کی جانب سے خواتین کی بے حرمتی کاسلسلہ بھی تیزہوچکا ہےاور پریانکاچوپڑامودی حکومت کے ظلم کی حمایت کررہی ہے۔پریانکانے بھارت کی پاکستان پرحملے کی بھی تائید کی اور اگر پریانکاکومعزول نہ کیاگیاتویہ منصب جگ ہنسائی کاموجب بنے گااس لیے بھارتی اداکارہ سے منصب فوری واپس لیاجائے۔

مزید :

قومی -