کاروبار کے اختتام پر ڈالر معمولی سستا اور سٹاک مارکیٹ سے بڑی خوشخبری

کاروبار کے اختتام پر ڈالر معمولی سستا اور سٹاک مارکیٹ سے بڑی خوشخبری
کاروبار کے اختتام پر ڈالر معمولی سستا اور سٹاک مارکیٹ سے بڑی خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میںڈ الر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے تیسرے روز بھی اچھی خبر یں موصول ہو رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 158 روپے 57 پیسے پر بند ہو گیا جبکہاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔ سٹاک مارکیٹ سے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری آنے کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی برقرار رہاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 419 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں بہتری آنے کا سلسلہ چلتا رہا اور 553 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 972 پوائنٹس پر بند ہو گئی ہے ۔
تین روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جبکہ تین کاروباری سیشنز انڈیکس 7.7 فیصد بڑھ گیا ہے اور تین روز میں حصص کی مالیت میں 325 ارب روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جسے خوش آئیند قرارد یا جارہاہے ۔

مزید :

بزنس -