”مصباح الحق کوچنگ کیلئے درست انتخاب نہیں ہیں کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے بالآخر دل کی بات کہہ دی

”مصباح الحق کوچنگ کیلئے درست انتخاب نہیں ہیں کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ...
”مصباح الحق کوچنگ کیلئے درست انتخاب نہیں ہیں کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے بالآخر دل کی بات کہہ دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق بہت ہی زیادہ دفاعی اور پرانی کرکٹ کھیلنا جانتے ہیں جس کے باعث وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے آئیڈیل انتخاب نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے اور رمیز راجہ کا ماننا ہے کہ اگلا کوچ جارحانہ سوچ والا اور جدید کرکٹ سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا ”پاکستان کو چاہئے کہ وہ جارحانہ سوچ کے مالک اور کرکٹ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ شخصیت کو ہیڈ کوچ منتخب کرے ، مصباح الحق بدقسمتی سے محفوظ اور دفاعی کرکٹ کھیلنے سے جانے جاتے ہیں اور کچھ خاص طرح کی کنڈیشنز میں ہی کامیاب رہے ہیں جبکہ پاکستان کو تمام سیزن میں بہترین کھیل پیش کرنے والی ٹیم چاہئے۔“

رمیز راجہ نے کہا کہ ”جب مصباح قومی ٹیم کے کپتان تھے تو وہ مخالف ٹیم کی جانب سے غلطی کئے جانے کا انتظار کرتے تھے اور پھر ہی ردعمل دیتے تھے، اگر وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے تو یہ حکمت عملی درست نہیں ہو گی۔ وہ اپنے طریقے سے کھیل کو دیکھتے ہیںاور ہمیشہ مخالف ٹیم کی طرف سے غلطی کا انتظار کرتے تھے لیکن اب ٹیم کو نئی سمت چاہئے، پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس جذبہ ہے مگر اسے صحیح ٹیلنٹ کو موقع دینے اور نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔“

مزید : کھیل


loading...