حسن علی کے بعد عماد وسیم دلہا بننے کیلئے تیار، وزیراعظم سمیت کن لوگوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

حسن علی کے بعد عماد وسیم دلہا بننے کیلئے تیار، وزیراعظم سمیت کن لوگوں کو شادی ...
حسن علی کے بعد عماد وسیم دلہا بننے کیلئے تیار، وزیراعظم سمیت کن لوگوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی کے بعد آل راﺅنڈر عماد وسیم دلہا بنیں گے جن کی شادی 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گی۔

نجی خبر رساں ادارے ’جیو نیوز‘ نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عماد وسیم کی شادی ثانیہ اشفاق سے طے ہے جبکہ انہوں نے شادی کی تقریب کیلئے دعوت نامے بھی بھجوا دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم نے وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا ہے جبکہ ان کے علاوہ فیصل جاوید، نعیم الحق اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو بھی دعوت نامہ بھجوایا ہے۔

مزید : کھیل


loading...