نیب قوانین میں تبدیلی کے حکومتی فیصلے پر اپو زیشن رہنما رضا ربانی بھی میدان میں آگئے

نیب قوانین میں تبدیلی کے حکومتی فیصلے پر اپو زیشن رہنما رضا ربانی بھی میدان ...
نیب قوانین میں تبدیلی کے حکومتی فیصلے پر اپو زیشن رہنما رضا ربانی بھی میدان میں آگئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمارضاربانی نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مختلف احتساب قوانین رائج ہیں، وفاقی کابینہ کا نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حقیقی احتساب تب ہی ممکن ہے جب سب پرایک ہی احتساب قانون لاگو ہو۔ان کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی افراد کو ہی خصوصی قانون اور خصوصی عدالتوں کا سامنا ہے، اگر باقی اداروں میں خود احتسابی ہے تو ارکان پارلیمنٹ کا احتساب بھی پارلیمانی کمیٹی کرے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے صرف کاروباری افراد اور سول بیورو کریٹس کے حوالے سے ترمیم تجویز کی جو کہ سیاسی طبقے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا حل یہ ہےکہ وفاقی کمیشن برائے احتساب قائم کیا جائے جہاں سب کیلئے ایک قانون ہو اور وہ معاشرے کے ہر طبقے کا بلاتفریق احتساب کرے۔

مزید : قومی


loading...