وہ بھارتی شہری جو آصف زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا، تہلکہ خیز انکشاف

وہ بھارتی شہری جو آصف زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا، تہلکہ خیز انکشاف
وہ بھارتی شہری جو آصف زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا، تہلکہ خیز انکشاف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) میگا منی لانڈرنگ کیس میں اب تک کا سب سے بڑا انکشاف سامنے آگیا، وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا کے مطابق ایک بھارتی شہری سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔

ناصر لوتھا نے منی لانڈرنگ کیس میںریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی شہری بھی ملوث ہے۔ ناصر لوتھا کے مطابق ان کی آصف زرداری سے صدر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جہاں عبدالغنی مجید بھی بیٹھا ہوا تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس کا خیال رکھیں ، یہ میرا خاص آدمی ہے۔

ناصر لوتھا نے بتایا کہ عبدالغنی مجید اور حسین لوائی دبئی میں اس کے پیلس میں آئے تھے اور دونوں نے انہیں سمٹ بینک بنانے کے متعلق بتایا، انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو جو پیسے دیں گے اسے دبئی میں انویسٹ کردیں۔ ایک بھارتی شہری اشیش مہتا ان کی جانب سے مجھے پیسے پہنچاتا رہا، میرا اس بینک میں ایک بھی شیئر نہیں ہے۔

مزید : قومی


loading...