چوہدری شوگر ملز کیس، نواز شریف اور مریم نے 2 ہزار ملین کی منی لانڈرنگ کی، تفتیشی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

چوہدری شوگر ملز کیس، نواز شریف اور مریم نے 2 ہزار ملین کی منی لانڈرنگ کی، ...
چوہدری شوگر ملز کیس، نواز شریف اور مریم نے 2 ہزار ملین کی منی لانڈرنگ کی، تفتیشی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہدری شوگر ملز کیس کی تفتیشی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس کے ملزمان نے 2 ہزار ملین کی منی لانڈرنگ کی ۔ رپورٹ میں چوہدری شوگر ملز کے علاوہ ایک اور مل کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔
نیب کی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریم نوازاور یوسف عباس نے مل کر شمیم شوگر ملز خریدی لیکن اس کی خریداری کے ذرائع نہیں بتائے۔ نوازشریف اورمریم کے ذرائع آمدن ایسے نہیں تھے جن سے مل خریدی جاتی۔ بعد ازاں یہ مل بیچ دی گئی نئے مالک کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
تفتیشی رپورٹ میں مریم نواز کو منتقل ہونے والے شیئرز کی تفصیلات بھی بتائی گئیں ہیں اور کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو 2008 میں سعید سیف بن جبر اسعیدی کی جانب سے 94 لاکھ 9 ہزار شیئرز منتقل ہوئے جبکہ شیخ ذکا ءالدین نے 20 لاکھ 21 لاکھ 760 شیئرز منتقل کیے۔ہانی احمد جمون کی جانب سے مریم کو 97 ہزار شیئرز منتقل کیے گئے جبکہ 2010 میں مریم صفدر نے یوسف عباس کو 70 لاکھ شیئرز منتقل کیے اور اسی سال مریم نواز نے نواز شریف کو 50 لاکھ شیئرز منتقل کیے۔
تفتیشی رپورٹ میں یوسف عباس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کوئی کاروبار نہ ہونے کے باوجود انہیں 2013 میں بیرون ملک سے 13 کروڑکی رقم منتقل کی گئی۔یوسف عباس نے متعدد ٹرانزیکشنزمیسرزچوہدری شوگر ملز کو بھجوائیں جس کے بینیفشری نوازشریف اور مریم نواز تھے ۔ مریم نواز یو اے ای سے آنے والی رقم کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں جبکہ یوسف عباس کو یہ رقم 5 ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ہی بینک میں منتقل کی گئی۔

مزید :

قومی -