شاہ محمودقریشی  کا سویڈش ہم منصب مارگوٹ وال سٹرو سے ٹیلی فونک  رابطہ،مقبوضہ وادی کی صورتحال پرتبادلہ خیال

شاہ محمودقریشی  کا سویڈش ہم منصب مارگوٹ وال سٹرو سے ٹیلی فونک  رابطہ،مقبوضہ ...
شاہ محمودقریشی  کا سویڈش ہم منصب مارگوٹ وال سٹرو سے ٹیلی فونک  رابطہ،مقبوضہ وادی کی صورتحال پرتبادلہ خیال

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹرو سے ٹیلی فونک  رابطہ کیا اور مقبوضہ  وادی کی ابترصورتحال سمیت خطے میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی یکطرفہ اقدامات نے جنوبی  ایشیاء کے امن کو خطرے میںڈال دیا ہے،مقبوضہ جموں کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو سے زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں مکینوں کو ادویات اورخوراک کی عدم دستیابی کا سامنا ہے،بھارتی اقدام عالمی قوانین اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں ایک انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے۔اس موقع پر سویڈن  کی وزیر خارجہ  مارگوٹ وال سٹرو نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق  کی خلاف ورزیوں کی جامع تحقیقات ہونی چاہئیں،مقبوضہ جموں وکشمیر کے تنازع کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے۔ہم تمام صورتحال  پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ فریقین تصفیہ طلب امور پرامن انداز میں حل کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...