مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال،خارجہ امور، دفاع، کشمیر، قومی سلامتی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس26 اگست کو طلب

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال،خارجہ امور، دفاع، کشمیر، قومی سلامتی کی ...
مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال،خارجہ امور، دفاع، کشمیر، قومی سلامتی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس26 اگست کو طلب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پالیسی سازی کیلئے پارلیمنٹ کوفعال کردار دینے کیلئے خارجہ امور، دفاع، کشمیر، قومی سلامتی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس26 اگست کو طلب کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس مسئلہ کشمیر پر 26اگست کو ادارہ برائے پارلیمانی خدمات(پیپس) میں طلب کرلیا ہے،مسئلہ کشمیر پرپالیسی سیمینار ہوگا، ، پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت کمیٹی کے ارکان اسی طرح سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور اور دفاع کے چیئرمینوں اور ارکان کو کشمیر پر اس اہم پالیسی سیمینار نے میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ کشمیر کمیٹیوں کے ارکان کو بھی اجلاس میں  مدعو کیا گیا ہے۔پالیسی سیمینارمیں مودی سرکار کی طرف سے بھارت سے کشمیر کے الحاق کے حوالے سے چیلنجز اور رسپانس پر پارلیمانی رہنما اظہار خیال کریںگے۔ پالیسی سیمینار کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے سفارتی اوردیگر کوششوں کو تیز کرنے کیلئے رہنما اصول مرتب کیے جائیں گے اور پارلیمنٹ کی دفاع، قومی سلامتی ،کشمیر اورخارجہ امور سے متعلق غیر معمولی اجلاس کی سفارشات سے باقاعدہ طورپر حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...