شرجیل میمن کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری میں ضمانت میں 2 اکتوبر تک توسیع

شرجیل میمن کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری میں ضمانت میں 2 ...
شرجیل میمن کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری میں ضمانت میں 2 اکتوبر تک توسیع

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری میں ضمانت میں دو اکتوبر تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت پر شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے جہاں نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے خلاف انکوئری مکمل کرلی گئی ہے،انکوئری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کے لیے چئیرمین نیب سے اجازت حاصل کرنی ہے،ایک ماہ کی مہلت درکار ہے،جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ لگتا ہے نیب نے اس معاملے کو بہت سنجیدہ لے لیا ہے،عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت میں دو اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہےکہ  دو سال تک لاٹھی کا سہارا لے کر عدالت میں پیش ہونے والے شرجیل میمن آج عدالت پیشی کے موقع پر اچانک ٹھیک ہوگئے اورضمانت پر رہائی ملتے ہی ناوہیل چیئر رہی اور نہ ہی لاٹھی کا سہارا،اس سے قبل جب شرجیل انعام میمن گرفتار تھے  تو وہ جب بھی عدالت میں پیش ہوئے یا تو وہیل چیئر پر بیٹھے ہوتے تھے یا پھر ان کے ہاتھ میں لاٹھی آتی تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...