نئے مالی سال کے آغاز میں برآمدات پوری اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے:اسد عمر

نئے مالی سال کے آغاز میں برآمدات پوری اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے:اسد عمر
نئے مالی سال کے آغاز میں برآمدات پوری اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے:اسد عمر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے آغاز میں برآمدات اور ترسیلات زر پوری رہی اور درآمدات میں کمی بھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک  پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر  نے کہاکہ نئے مالی سال  کا بہترین آغاز ،ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ اورامپورٹس میں کمی ،پچھلےسال جولائی کے مقابلے  میں رواں سال  کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں  73 فیصد کمی ،یہ اس چیز کی بھی یاد دلاتا ہے کہ علاوہ تحریک انصاف  کو وراثت میں کیا ملا تھا ؟پچھلے سال تحریک انصاف کو حکومت ملنے سے  ایک ماہ پہلے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.13  ارب ڈالر تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...