آخر کیا وجہ ہے کہ تمام تر اقدامات کے باوجود پاکستان سے پیسہ اب بھی باہر جارہا ہے؟ سلیم صافی نے حیران کن دعویٰ کردیا

آخر کیا وجہ ہے کہ تمام تر اقدامات کے باوجود پاکستان سے پیسہ اب بھی باہر ...
آخر کیا وجہ ہے کہ تمام تر اقدامات کے باوجود پاکستان سے پیسہ اب بھی باہر جارہا ہے؟ سلیم صافی نے حیران کن دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ ملک میں خوف کی فضاءہونے کی وجہ سے پیسہ بیرون ملک جارہا ہے ، نیب کی کارروائیوں پر پچھتانا پڑے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت ملک میں خوف کی فضاءکی وجہ سے پیسہ ملک سے باہر نکل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرے ،معیشت کا معاملہ بہتر نہیں ہوگا ، نیب کی جانب سے جو کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ان پر پچھتانا پڑے گا ۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ احتساب اوپر سے شروع ہوناچاہئے اورتمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر بلا امتیاز کیا جائے ۔ اب اگر آصف زرداری اور ان کی بہن پر منی لانڈرنگ اورجعلی اکاﺅنٹس کے الزامات ہیں تو وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا تحریک انصاف کی حکومت کاحصہ بن کر صاف پا ک ہوگئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...