آصف زرداری اور نواز شریف سوچ رہے ہوں گے کہ اگلی واردات کیسے ڈالنی ہے ؟ حسن نثار کادعویٰ

آصف زرداری اور نواز شریف سوچ رہے ہوں گے کہ اگلی واردات کیسے ڈالنی ہے ؟ حسن ...
آصف زرداری اور نواز شریف سوچ رہے ہوں گے کہ اگلی واردات کیسے ڈالنی ہے ؟ حسن نثار کادعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ یہ میرے سیاسی ایمان کاحصہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری پچھتا نہیں رہے ہوں گے بلکہ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اگلی واردات کیسے ڈالنی ہے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ یہ میرے سیاسی ایمان کاحصہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری پچھتا نہیں رہے ہوں گے بلکہ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اگلی واردات کیسے ڈالنی ہے ؟انہوں نے کہا کہ انسانوں میں کبھی کبھی کوئی اشرف بھی پیدا ہوجاتاہے ، یہ واحد مخلوق ہے جس میں کبھی کبھی اشرف مخلوق بھی پیدا ہوجاتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجود اقتصادی حالات میں حکومت کوئی توپ نہیں چلارہی بلکہ بیوروکریٹس اور کاروباری برادری حکومت کو بلیک میل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کوچھوٹ نہیں ملنی چاہئے کیونکہ یہ ووٹ لیکر آتے ہیں جبکہ باقی اپنے سینے کی زور پر آتے ہیں ، سیاستدان تو چوکیدار ہیں، یہ ووٹ لیکر آتے ہیں اور ان کوپوچھناچاہئے اور اگر نہیں پوچھا جاتاتو پھر اس حکومت کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...