پارلیمان اورسیاستدانوں کودرپیش خطرے کی وجہ سے نیب کو بند کردیناچاہئے ، ارشاد بھٹی کا مشورہ

پارلیمان اورسیاستدانوں کودرپیش خطرے کی وجہ سے نیب کو بند کردیناچاہئے ، ...
پارلیمان اورسیاستدانوں کودرپیش خطرے کی وجہ سے نیب کو بند کردیناچاہئے ، ارشاد بھٹی کا مشورہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پا رلیمان ، سیاستدانوں کوخطرہ نیب سے ہے ، اس لئے نیب کو بھی بند کردینا چاہئے اور بھنگڑے ڈالنا چاہئے اوراس کے بعد جو آتا ہے لوٹ کا کھاجائے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نیب نے اب تک 336ارب روپے ریکور کروائے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی مقدمات ہیں ، یہ تاجروں اوربیورو کریٹس کی بات نہیں ہے ۔یہ ان بابوﺅں کی بات ہے جو سکھاتے ہیں کہ پیسے کیسے چوری کئے جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملک کوایسے لوٹا کہ شرم آتی ہے ، اب ایک بات مان لیں کہ نیب اچھا ہے براہے لیکن پارلیمان ، سیاستدانوں کوخطرہ نیب سے ہے ، اس لئے نیب کو بھی بند کردینا چاہئے اور بھنگڑے ڈالنا چاہئے اوراس کے بعد جو آتا ہے لوٹ کا کھاجائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی خوبصورتی دیکھئے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو اپنے خرچ پر سہولیا ت لینے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ کراچی میں ہزاروں لوگ بیماریوں میں مبتلا ءہیں اور ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کوراجہ داہر نے اتنا تباہ نہیں کیا جتنا پیپلزپارٹی نے کردیا ہے ، کوئی ایک یونین کونسل ہی دکھا دیں جو ماڈل بن گئی ہو۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...