نیب میں بے گناہوں کوپکڑا جاتا ہے ، حفیظ اللہ نیازی کا الزام

نیب میں بے گناہوں کوپکڑا جاتا ہے ، حفیظ اللہ نیازی کا الزام
نیب میں بے گناہوں کوپکڑا جاتا ہے ، حفیظ اللہ نیازی کا الزام

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ نیب میں بے گناہوں کو پکڑا گیا ہے ،میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں کہ ایک بندہ پوچھ رہا تھا کہ میرا گنا ہ بتاﺅ ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ اس ملک میں کسی وزیر کے پاس دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے بلکہ دستخط بیورو کریٹ کرتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اللہ کی پکڑ ہے ، نیب میں بے گناہوں کو پکڑا گیا ہے ،میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں کہ ایک بندہ پوچھ رہا تھا کہ میرا گنا ہ بتاﺅ ، نیب نے 2018کے الیکشن میں کردار ادا کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پا س پولیس ، ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں ،احتساب کا کام ان سے بھی لیا جاسکتاہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...