نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان،نیازی کی نالائقیوں کے باوجود قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے:پرویز ملک

نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان،نیازی کی نالائقیوں کے باوجود قوم کشمیریوں ...
 نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان،نیازی کی نالائقیوں کے باوجود قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے:پرویز ملک

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکےصدراو رممبرقومی اسمبلی پرویز ملک  نے کہا ہے کہ نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے،جعلی اورسلیکٹڈحکمرانوں نےانتشار کی سیاست کی وجہ سے قوم کو بھی منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن عوام مسئلہ کشمیرپریک جان اور ایک آواز ہیں،قوم نالائق نیازی کے ساتھ نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ پوری یکسوئی کے ساتھ کھڑی ہے،مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے،مودی سرکارکو نہتےکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا حساب دینا ہوگا، عالمی برادری کو اب ہرصورت بیدار اور بھارت کے اقدامات کا نوٹس لینا ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےپرویزملک کاکہناتھاکہ بھارت کےاس غیرقانونی اقدام سےکشمیریوں کےحق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا،مودی سرکارکایہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے، مودی سرکار کا یہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انحراف کیا ہے۔پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے,احتساب کے نام پر تماشا ہو رہا ہے, نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے،حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے، غریب کش بجٹ کے بعد حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے،حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...