دنیا عمران خان کی بڑی سنتی ہے ، صداقت عباسی کا دعویٰ

دنیا عمران خان کی بڑی سنتی ہے ، صداقت عباسی کا دعویٰ
دنیا عمران خان کی بڑی سنتی ہے ، صداقت عباسی کا دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماصداقت علی عباسی نے کہاہے کہ دنیا عمران خان کی بڑی سنتی ہے ،کشمیر جس کو انڈیا اپنا اندرونی معاملہ قراردیتا تھا ، اب وہ عالمی مسئلہ بن گیاہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے ، معیشت کی تباہ حالی کی ذمہ دار اپوزیشن ہے ، کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، ملک میں پہلے بار بلا امتیاز احتساب ہورہا ہے ۔

صداقت عباسی کاکہنا تھا کہ عمران خان کی دنیا بہت سنتی ہے اورکشمیر جس کو انڈیا اپنا اندرونی معاملہ قراردیتا تھا ، اب عالمی مسئلہ بن گیاہے ، ٹرمپ جیسا طاقتور صدر اس مسئلے کیلئے چار بار ٹیلی فون کرچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اب پاگل ہوچکاہے ، یہ مسئلہ عالمی مسئلہ بن چکاہے اور کشمیر کی تحریک اب اپنے منطقی انجام تک جائے گی ۔

مزید : قومی


loading...