بلاول لورز آرگنائزیشن، بلاول ورکرز آرگنائزیشن اور بلاول بھٹو فورس سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں:سید نیئرحسین بخاری

 بلاول لورز آرگنائزیشن، بلاول ورکرز آرگنائزیشن اور بلاول بھٹو فورس سے پیپلز ...
 بلاول لورز آرگنائزیشن، بلاول ورکرز آرگنائزیشن اور بلاول بھٹو فورس سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں:سید نیئرحسین بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نےواضح کیاہےکہپارٹی کابلاول بھٹو زرداری کے نام  سےمنسوب تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں،بلاول لورز آرگنائزیشن، بلاول ورکرز آرگنائزیشن اور بلاول بھٹو فورس سے بھی پیپلز  پارٹی کاکوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات  کے مطابق پارٹی کے سیکریٹری جنرل اورسابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عوام پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام سے منسوب اس طرز کی تمام تنظیموں کو پی پی پی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں ،پیپلزپارٹی کا بلاول لورز آرگنائزیشن،بلاول ورکرز آرگنائزیشن اور بلاول بھٹو فورس سے کوئی تعلق نہیں جبکہ بلاول لورز آرگنائزیشن، بلاول ورکرز آرگنائزیشن ، بلاول بھٹو فورس اور اس طرز کی دیگر تنظیمیں خود کو پی پی پی سے جوڑنے سے گریز کریں۔انھوں نے کہا کہ جیالے اور عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منسوب اس طرز کی تمام تنظیموں کو پی پی پی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں،اگر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منسوب ایسی کسی تنظیم سے کسی پارٹی عہدیداروکارکن کا تعلق ثابت ہوا تو تنظیمی ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی۔