پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ پاکستان زندہ باد اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ پاکستان زندہ باد اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے ...
 پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ پاکستان زندہ باد اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

  


مدینہ منورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا.

تفصیلاتکے مطابق پاکستان حج مشن مدینہ کے ڈائریکٹر طارق محمود رحمانی کی زیرصدارت پاکستان ہاؤس مدینہ میں یوم آزادی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں کوآرڈی نیٹر وزارت مذہبی امور اور معاون حج مشن ملک رفعت، ڈپٹی ڈائریکٹر حج مشن مدینہ فاروق رشید،طارق محمود خان، طارق زبیر خان، میجر ڈاکٹر عارف زیدی ، ڈی جی ہاؤسنگ رمضان اور محمد منیر سمیت اعلی حکام اور شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پرقومی ترانہ پڑھا گیا اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا.عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر اور ممبر قومی علما مشائخ کونسل علامہ ڈاکٹر احمد علی سراج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ میں جشن آزادی اجتماع وطن سے محبت کا عکاس ہے،ریاست مدینہ کے بعد پاکستان ہی وہ واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی.انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عربی مطلب بھی مدینہ طیبہ ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہر نبیﷺ سے پاکستان کا اٹوٹ انگ رشتہ ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستانی پرچم کاسبز رنگ گنبد خضرا کی جھلک ہے اور اس سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں، کشمیر پاکستان کی جان ہے اور ان شا اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا.انہوں نے بہترین حج انتظامات اور خدمات پر پاکستان حج مشن کےڈائریکٹر طارق رحمانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق رشید سمیت افسروں اور عملے کو خراج تحسین بھی پیش کیا.اس موقع پر شرکا نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے پرجوش نعرے لگائے.

مزید : عرب دنیا


loading...