وفاقی دارالحکومت میں ناکے پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

وفاقی دارالحکومت میں ناکے پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
وفاقی دارالحکومت میں ناکے پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق گئے ، آئی جی نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ تھانہ سبزی منڈی کی حدودمیں پولیس ناکے پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں زخمی ایک شخص خود گاڑی چلا کر ہسپتال پہنچاجس کو ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے ۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس ناکے پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کے لئے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔