’پاکستان کو بھارت مخالف فلمیں نہیں بنانی چاہئیں ‘ مہوش حیات نے بڑا مطالبہ کردیا

’پاکستان کو بھارت مخالف فلمیں نہیں بنانی چاہئیں ‘ مہوش حیات نے بڑا مطالبہ ...
’پاکستان کو بھارت مخالف فلمیں نہیں بنانی چاہئیں ‘ مہوش حیات نے بڑا مطالبہ کردیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ہمیں بھارت مخالف فلمیں نہیں بنانی چاہیے بلکہ اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ بھارتی فلموں میں پاکستان کو ولن بنا کر پیش کیا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں پڑوسی ملک مخالف فلمیں نہیں بننی چاہئیں، وہ اس بارے میں کافی عرصے سے آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ بحال ہوگئی ہے ، ہمیں اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔ اداکاروں کو امن کا پیغام دینا چاہیے اور جنگ کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

ہاکی کی بحالی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ وہ ہاکی کی بحالی کیلئے اپنی سوچ پر سرگرم ہوئی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...