مقبوضہ کشمیر میں مظالم ، کینیڈ ا کا 7 بھارتی فوجی افسروں کو ویزادینے سے انکار

مقبوضہ کشمیر میں مظالم ، کینیڈ ا کا 7 بھارتی فوجی افسروں کو ویزادینے سے انکار
مقبوضہ کشمیر میں مظالم ، کینیڈ ا کا 7 بھارتی فوجی افسروں کو ویزادینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہنے والے5 سابق فوجی افسران اور دو انٹیلی جنس افسران کو ویزادینے سے انکار کردیاہے ۔
ایک بھارتی نیوز چینل کے مطابق کینیڈا کی جانب سے دوسابق لیفٹیننٹ جنرلز ، تین سابق بریگیڈیئر ز اور انڈین آئی بی کے دو سینئر افسروں کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پرمظالم میں ملوث ہونے کی بنا پر ویزادینے سے انکار کیا گیاہے ۔انڈین میڈیا کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل امریت سنگھ جو سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن اور کواٹر ماسٹر جنرل کے طور پر کام کرچکاہے نے کینیڈا کی جانب سے ویزانہ دیئے جانے پر بھارتی وزارت دفاع کوخط لکھ اس پابندی سے آگاہ کیاہے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کی جانب سے بھارتی فوج کے ان افسران کو مقبوضہ کشمیرکے متنازع علاقہ میں تعیناتی کے دوران مظالم میں ملوث ہونے پر ویزادینے سے انکار کیا گیاہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈاکی جانب سے بھارتی فوج کے سابق افسران کو ویزا نہ جاری کرکے انڈین سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی توہین کی گئی ہے ۔