میئر کراچی وسیم اختر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر کے احتساب کیا جائے:مصطفیٰ کمال

میئر کراچی وسیم اختر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر کے احتساب کیا ...
میئر کراچی وسیم اختر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر کے احتساب کیا جائے:مصطفیٰ کمال

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کےچیئرمین اور سابق ناظم کراچی سید  مصطفی  کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ میئرکراچی شہرقائد کی تباہی کے ذمہ دارہیں ،وسیماختر سےحساب لیا جائے بہت  پیسے نکلیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام’’آواز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا تو وہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے ،وسیم اخترنے کئی ممالک میں پراپرٹیز بنائی ہے،جس کا احتساب ہونا چاہیئے، خدشہ ہے کہ میئر کراچی ملک سے فرار ہونے جارہے ہیں۔سید مصطفی کمال نے کہا کہمیئر کراچی اگر صحیح کام کرتے تو شہر کی یہ حالت نہ ہوتی،میئر کراچی جھوٹ بول رہے ہیں آج بھی میئرکے پاس اتنے اختیارات ہیں کہ ہسپتال چلائے جاسکتے ہیں،شہر کی صفائی کروائی جاسکتی ہے،میئر کراچی مزید پیسے بٹورنا چاہ رہے ہیں،میئر کراچی کو ووٹ کام کرنے کے لئے  دیا گیا ہے آگہی مہم چلانےکے لئے نہیں ،تنخواہوں کی مد  میں 5 سے 10 کروڑ  ان کی جیب میں جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہمیئر  کراچی وسیم اخترکا ڈوپ ٹیسٹ کیا جائے ،میئر کراچی کا مسئلہ اختیارات  کا نہیں بلکہ کردار کا ہے ،وسیم اختر کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،جیسے چاہئیں کمیشن بنا لیں احتساب کے لئے ہروقت تیار  ہوں،میرےدورمیں وسیم اختر کی اہلیہ ای ڈی او فنانس تھیں ،وسیم اختر میرے  پاس اپنی اہلیہ کی پوسٹنگ کے لئےآئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صدراور وزیراعظم میری بات نہیں سن رہے تو کیا اقوام متحدہ جاؤں ؟آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی کا  دورہ کریں ،وسیم اختر نے سنی سنائی باتوں پر کہانی بنا لی ہے۔  

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...